31 اگست 2026 - 06:24
اردن میں اہم امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے، عرب ذرائع

جنوبی اور مشرقی اردن میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران کے لارک جزیرے پر دہشت گرد فوج کی جارحیت اور سپاہ پاسداران پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اس جارحیت کا بدلہ لینے اور جارح کو سزا دینے کی وعید کے بعد، اردن میں دھماکوں اور ساتھ ہی انتباہی سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ 

اس سلسلے میں عربی ذرائع جنوبی نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے اردن کے جنوب میں العقبہ فوجی ـ امریکی اڈے اور مشرقی اردن میں موفق السلطی فوجی ـ امریکی اڈے پر میزائل حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں موجود امریکی اڈوں کی طرح یہ دو اڈے بھی دہشت گرد امریکی فوج کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے فاکس نیوز چینل کو بتایا کہ اردن میں امریکی اڈہ ایران کے میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

اس امریکی اہلکار نے رازداری اور سنسر شپ کی امریکی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "ایرانی حملوں سے ہماری افواج کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور تمام میزائلوں کو روک لیا گیا"؛ [سوال یہ ہے کہ یہ کہنا کہ "زیادہ نقصان نہیں پہنچا" اس بات کا اعتراف ہے کہ "امریکی افواج کو کچھ تھوڑا نقصان ضرور پہنچا ہے"، تو پھر یہ دعوی کیونکر درست ہو سکتا ہے کہ امریکیوں نے تمام ایرانی میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا ہے؟]۔

بہرحال یہ دعویٰ اس حال میں سامنے آ رہا ہے کہ جھڑپوں کے آخری دور کے خاتمے کو ہفتے گذرنے کے باوجود، ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی حد اور وسعت کے بارے میں ہر روز نئی خبریں آ رہی ہیں اور نت نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔

کل ہی ویب گاہ "ملٹری ٹائمز" نے ایک رپورٹ میں بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے اڈے کے بڑے حصے کی تباہی کا انکشاف کیا اور اسے "ناقابل تصور" قرار دیا۔ اس سائٹ نے لکھا کہ امریکی حکام نے اڈے کی تنصیبات کی وسیع پیمانے پر تباہی کے پیش نظر اس معاملے کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha